عراق کا مستقبل تاریک: امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واشنگٹن میں حکومت نے پہلی مرتبہ ایک ایسی خفیہ رپورٹ کی موجودگی کا اعتراف کیا گیا ہے جس میں عراق کے مستقبل کے میں بہت مایوس کن تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ صدر بش کی طرف سے عراق کے مستقبل کے بارے میں پیش کیے جانے والے انتہائی بلند بانگ دعووں کی نفی کرتی ہے۔ رپورٹ نیشل انٹیلی جنس کونسل کی طرف سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر صدر بش کے لیے اس سال جولائی میں مرتب کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں حال ہی میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات کو کوئی اندازی یا اشارہ نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں عراق میں سن دو ہزار پانچ تک کے حالات کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے عراق میں سیاسی افراتفری پھیلنے اور خانہ جنگی ہونے کا خطرہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||