بغداد: کار دھماکے میں پینتیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی بغداد میں ہونیوالے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم پینتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مرکز میں واقع ہیفہ سٹریٹ میں ایک پولیس سٹیشن کے قریب ہونے والے اس دھماکے سے ایک شاپنگ سنٹر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر دور دور تک لاشوں کے ٹکڑے اور ملبے دیکھے جاسکتے ہیں اور سڑک میں ایک گہرا گڑھا بن گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس سٹیشن میں ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں لیے لوگ قطاروں میں کھڑے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی کارکن اور طبی عملے زخمیوں کو ملبے کے ڈھیر سے نکالنے میں مصروف تھے۔ سڑک پر موجود کئی کاریں دھماکے کی زد میں آگئیں۔ دھماکے کی آواز شہر میں دور دور سنی گئی اور کالا دھواں ایک بڑے علاقے پر اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔امریکی فوج کے طیارے فضا میں گردش کررہے تھے۔ منگل کی صبح ہونے والا یہ دھماکہ حالیہ دنوں میں بغداد میں ہونے والے دھماکوں میں سب سے بڑا ہے۔ جس علاقے میں یہ دھماکہ ہوا اسے صدام حسین کے حامیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اتوار کو اس علاقے میں مزاحمت کاروں اور امریکی افواج کے درمیان ہونے والی لڑائی سے تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||