ترکی کو عراقی تیل کی ترسیل معطل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے ترکی کو تیل کی ترسیل ایک پائپ لائن کے تباہ ہوجانے سے مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ عراق کے علاقے کرکک سے ترکی جانے والی اس پائپ لائن کو بم سے اڑا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پائپ لائن پر بم حملے سے زور دار دھماکہ ہوا اور پائپ لائن میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ عراقی حکام کے مطابق پائپ لائن میں بھڑک اٹھنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کم از کم دو دن لگیں گے۔ عراق کی تیل کی برآمدات امریکی حملے کے بعد سے مسلسل تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنی رہی ہیں۔ گزشتہ مہینے ہی عراق سے تیل کی برآمدات کو مکمل طور پر بحال کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||