ابو غریب: ڈاکٹروں پر الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی ابو غریب جیل میں کام کرنے والے امریکی فوج کے کچھ ڈاکٹروں پر اخلاقی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان الزامات کا خلاصہ ’لینسیٹ‘ نامی طبی جریدے میں کیا گیا ہے۔ ان الزامات کے جواب میں پینٹاگون نے صرف یہ کہا ہے کہ ابو غریب کے قیدیوں کے بارے میں تمام معاملوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ’لینسیٹ‘ کے مطابق کچھ فوجی ڈاکٹروں اور جیل کے دیگر ملازمین نے قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی میں حکام کا ساتھ دیا تھا۔ ’لینسیٹ‘ نے جو مثالیں پیش کی ہیں ان میں ہلاکتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے موت کے جھوٹے سرٹیفیکیٹ بنانا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے معائنے کے وقت فوجی ڈاکٹروں نے ان کی طبی حالت چھپانے کی کوشش کی تھی۔ ’لینسیٹ‘ میں الزام لگانے والے منصف نے اس معاملے کی پوری تفتیش کرنے کی بات کی ہے۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ اسے ایسے کسی معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جہاں کسی فوجی ڈاکٹر نے زخمی قیدیوں کی مدد کر نے سے انکار کر دیا ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||