پاکستانی سفیر کے قتل کی ’سازش‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو یارک کے علاقے البانی کی مسجد کے امام اور منتظم (بانی) کو منی لانڈرنگ اور القاعدہ کی حمایت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امام یٰسین عارف اور بانی محمد حسین کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں اشخاص پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسے شخص کے لیے منی لانڈرنگ کی جس نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کو قتل کرنے کے لیے کندھے پر رکھ کر چلانے والا میزائل خریدا تھا۔ حقیقت میں وہ شخص خفیہ طور پر امریکی حکومت کے لیے کام کرتا تھا۔ امریکہ کے نائب اٹارنی جنرل جیمز کومے نے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا تعلق بش انتظامیہ کے الرٹ سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے دونوں افراد نے کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں کی۔ لیکن، ان کے مطابق، وہ دونوں ایسا کرنے کے لیے کسی کی مدد کرنے کو تیار تھے جو کہ ایک ’بہت بری چیز‘ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||