یاسر عرفات کے خلاف مظاہرے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں صدر یاسر عرفات کی انتظامیہ کے خلاف کیے جانے والےمظاہروں میں لوگوں نے فلسطینی انتظامیہ کے دفاتر کی عمارتوں پر حملہ کر دیا اور چند عمارتوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نےغزہ شہر کے قریب واقع زوادی کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی جب کے الاقصٰی بریگید سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے خان یونس کے علاقے میں ایک سرکاری عمارت پر قبضے کر لیا۔ یہ مظاہرین ملازتوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاہم ان مظاہروں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فلسطینی انتظامیہ کے خلاف مظاہروں کا یہ سلسلہ گزشتہ ہفتے یاسر عرفات کی طرف سے سیکیورٹی کے عملے میں کی جانے والے تبدیلوں کے خلاف شروع ہوا تھا۔ ان مظاہروں کے پیش نظر فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||