سعودی کمپنی بھی کام نہیں کریگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی میں مصری باشندے کے اغوائیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سعودی کمپنی نے عراق میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فلپائن کی حکومت نے بھی گزشتہ روز اغوائیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے عراق سے اپنے فوجیوں کی قبل از وقت واپسی شروع کر دی تھی۔ اب مصری مغوی کی سعودی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اغوائیوں کا مطالبہ تسلیم کر لے گی اور مغوی کی جان بچانے کے لیے عراق میں کام بند کر دے گی۔ سعودی کمپنی فیصل الناہید کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ اس کا یہ فیصلہ مغوی کی جان بچانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اغوائیوں نے مغوی کی رہائی کے لیے ایک ملین یعنی دس لاکھ ڈالر تاوان کا بھی مطالبہ کیا ہے لیکن کمپنی یہ تاوان ادا نہیں کرے گی۔ عربی ٹی وی الجزیرہ نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ مغوی اغوائیوں کے سامنے جھکا ہوا ہے اور اس کا پاسپورٹ کھلا پڑا ہے۔ ٹی وین کے مطابق اغوائیوں کاگ تعلق توحید و الجہاد نامی گروہ سے ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||