عراق: یرغمالی قتل، بلغاریائی تصدیق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلغاریہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک باشندے کو جسے عراق میں یرغمال بنایا گیا تھا، یرغمال بنانے والوں نے قتل کر دیا ہے۔ عراق میں بلغاریائی یرغمالی کو قتل کرنے والوں نے 24 گھنٹوں میں ایک اور قتل کی دھمکی دی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق قتل ہونے والا مغوی اور اس کے ایک اور بلغاریائی ساتھی دونوں ڈرائیور تھے۔ عراق میں بلغاریائی باشندے کو یرغمال بنانے والوں نے الجزیرہ کو بھیجی جانے والی ٹیپ میں اسے قتل ہوتے ہوئے دکھایا ہے الجزیرہ نے کہا ہے کہ وہ اس ٹیپ کو نشر نہیں کرے گا۔ قاتلوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ اگلے چوبیس گھنٹے میں ایک اور یرغمالی کو قتل کر دیں گے۔ بلغریہ کے عراق میں پانچ سو فوجی ہیں جو امریکیوں کی مدد کر رہے ہیں اور اغوا کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ بلغاریہ عراق میں امریکہ سے تعاون ختم کرے اور اپنے فوجی واپس بلائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||