BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 06:50 GMT 11:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات: دہشت گردی سےخطرہ
امریکی صدر جارج بش
امریکی صدر جارج بش
اطلاعات کے مطابق بش انتظامیہ امریکہ پر دہشت گرد حملے کی صورت میں صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ ہو سکتا ہے کانگریس سے کہا جائے کہ وہ اختیارات الیکشن کمیشن کو منتقل کر دے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ دہشت گرد کارروائی کی صورت میں حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

البتہ کانگریس میں شامل ایک سینیئر ڈیموکریٹ جین ہرمن نے صدارتی انتخابات میں التوا کی مخالفت کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی سینیئر رکن ڈیموکریٹ جین ہرمن نے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکریٹری ٹام رِج کی طرف سے گزشتہ ہفتے دیئے گئے بیان پر بھی تنقید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ تنظیم انتخابات میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

جین ہرمن کا کہنا تھا کہ یہ بیان پرانی معلومات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جس خطرے کا اظہار نہیں کیا وہ یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی کوشش ہو گی کہ جوں جوں انتخابات قریب آتے جائیں وہ امریکیوں کی نفسیات کا فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرے۔

امریکہ میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ایک کٹھن موڑ ہوں گے کیونکہ اگر دہشت گرد اپنی کارروائی کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پارٹی کا سیاسی مستقبل تباہ ہو کر رہ جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد