سی آئی اے سربراہ کی نامزدگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے سینیئر سیاسی رہنماؤں نے صدر بش سے کہا ہے کہ وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج ٹینٹ کی ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد جلد ہی خفیہ ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر کو نامزد کریں۔ سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین پیٹ رابرٹس اور ان کے ڈیموکریٹ نائب جان راکفیلر نے مشترکہ طور پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جلد از جلد نامزد امیدوار کے متعلق بتایا جائے تاکہ وہ ان کی منظوری کے عمل کو تیز کر سکیں۔ سینیٹر راکفیلر نے کہا کہ امریکہ اتنا لمبا انتظار نہیں کر سکتا کہ انتخابات کے بعد نئے آنے والے صدر خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو نامزد کریں۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سی آئی اے کے نئے سربراہ کی نامزدگی کو اس لیے بھی اہمیت دی جا رہی ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد صدارتی انتخابات کی مہم میں امریکی سرزمین پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ سینیٹر رابرٹس نے کہا کہ وہ جلد ہی دیکھیں گے کہ کس طرح انٹیلیجنس کمیونٹی کی اصلاحات کی جا سکتی ہیں تاکہ ماضی کی علظیاں نہ دہرائی جائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||