BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 July, 2004, 08:43 GMT 13:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسرائیل قوانین کا احترام کرے‘
کوفی عنان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے مفادات کا احترام کرے۔

انہوں نے یہ بیان بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی جانب سے اسرائیلی فصیل کی تعمیر کے معاملے پر سنائے گئے فیصلے کے بعد دیا ہے۔

کوفی عنان کا کہنا تھا کہ ’عدالت کا فیصلہ بالکل واضح ہے۔ یہ بات سب تسلیم کرتے ہیں کہ اسرائیلی شہریوں کی حفاظت اسرائیلی حکومت کی نہ صرف ذمہ داری ہے بلکہ اس پر فرض ہے۔ اسرائیل جو بھی قدم اٹھائے، وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔‘

اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون
اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون

ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف نے جمعہ کو فیصلہ سنایا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی باڑ سے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگی میں خلل پیدا ہوا ہے اس لیے اس فصیل کو گرا دیا جائے۔

عرب ممالک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے حق میں ایک قرارداد منظور کرنے پر غور کرے۔

اس ضمن میں اتوار کے روز عرب لیگ کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

تاہم اسرائیل کے وزیر خارجہ سلوان شلوم نے سنیچر کو بتایا کہ انہوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کو ایسی کوئی قرارداد پیش کی جاتی ہے تو وہ اسے ویٹو کر دے۔

اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون نے عدالت کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے یکطرفہ قرار دیا ہے اور کہا کہ اسے فیصلے سیاسی محرکات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد