8 علیحدگی پسند اور 1 فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں ایک بھارتی فوجی اور سات علیحدگی پسند ہلاک ہو ئے ہیں۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں پونچھ سیکٹر میں ہوئیں۔ تین علیحدگی پسند اس وقت ہلاک ہوئے جب پولیس اور فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ان کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ کپواڑہ ضلع میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک کشمیری ہلاک ہوا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا جس سے تیس عام شہری زخمی ہوئے۔ جمعہ کو ایک اور جھڑپ میں چار کشمیری علیحدگی پسند اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب بھارتی سکیورٹی فورس نے پونچھ میں گنڈی کے نواحی علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ اس لڑائی میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||