بارش دیوتا کو برہنگی کی بھینٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں بارش کے دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے خواتین برہنہ ہو کر کھیتوں میں کام کر رہی ہیں۔ نیپال کے اخبار دی ہیمالائن ٹائمز میں شائع ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی علاقے باجاپور میں تقریباً ایک درجن تھارو خواتین برہنہ ہو کر کام کرنا شروع کردیا کیونکہ وہاں خوشک سالی سے فصلیں برباد ہو رہی ہیں۔ ایک پینتیس سالہ تھارو عورت نے کہا کہ ’میری ساس نے مجھے کہا اگر برہنہ ہوکر کھیتوں میں کام کریں تو دیوتا خوش ہو کر بارش برساتے ہیں‘ اس نے بتایا کہ بارش کے لیے برہنہ ہو کر کھیتوں میں کام کرنا ان کے ہاں قدیم روایت ہے۔ اس نے کہا کہ ’میں دیوتا کو خوش کرنے کے لیے بے لباس ہوئی کیونکہ اگر بارش نہیں ہوتی تو ہمیں بہت مشکل وقت دیکھنا پڑے گا‘۔ مرد بھی بارش کے لیے دعا گو ہیں لیکن انہوں نے کپڑے نہیں اتارے۔ نیپال میں کسان جون کے آخر تک دھان کی فصل کی بوائی کر لیتے ہیں۔ لیکن اس سال بارش نہ ہونے کی وجہ سے اب تک فصل کاشت نہیں کی جا سکی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||