BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 July, 2004, 10:38 GMT 15:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام پر ایران کے الزامات
ایران عراق جنگ میں تقریباً دس لاکھ لوگ مارے گئے
ایران عراق جنگ میں تقریباً دس لاکھ لوگ مارے گئے
ایران نے کہا ہے کہ اس نے عراق کے معزول صدر صدام حسین کے خلاف الزامات کی ایک علیحدہ فہرست تیار کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے کہا ہے کہ یہ فہرست سابق صدر صدام حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والی عراقی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

ایرانی ترجمان نے کہا ہے کہ ان الزامات میں ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا بھی شامل ہے جس کے سبب دونوں ملک آٹھ برس تک برسرِپیکار رہے اور اس دوران کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اس بات کا جواب چاہتا ہے کہ جمعرات کو صدام حسین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پڑھ کر سنائے جانے والے الزامات کی فہرست میں ایران کے خلاف مبینہ جرائم کے ارتکاب سے متعلق الزامات کیوں شامل نہیں کیے گئے۔

ایران اور عراق کی جنگ میں تقریباً دس لاکھ لوگ مارے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایران نے اب بھی جنگ میں زہریلی گیس کے استعمال سے معذور ہونے والے ہزاروں افراد کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔

تاہم عدالت میں صدام حسین کے خلاف پڑھ کر سنائے جانے والے الزامات میں کرد شہریوں پر استعمال کی گئی زہریلی گیس اور کویت پر حملے کے الزامات شامل تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد