مشتبہ جوہری تنصیبات کا معائنہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کے جوہری اسلحہ کے معائنہ کاروں نے اس مقام کا دورہ کیا جہاں ایران پر جوہری اسلحہ پروگرام پر کام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ محمد البرادئی نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو شمالی عراق میں لویزان کے مقام تک فوری رسائی دی گئی۔ محمد البردئی نے بتایا کہ معائنہ کاروں نے کچھ نمونے لئے ہیں اور منگل کو ایران کے دوسرے علاقوں کا دورہ کریں گے۔ امریکہ نے ایران پر خفیہ طور پر جوہری اسلحہ بنانے کا الزام لگایا تھاایران نے اس بات کی تردید کی تھی کہ لویزان میں کبھی کوئی جوہری پروگرام شروع ہوا تھا اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کے پاس کوئی بھی ممنوعہ ہتھیار نہیں ہیں۔ گزشتہ برس ایجنسی کو ایران کے کئی مقامات سے افزودہ یورینیم کے ذرات ملے تھے جن کے بارے میں تہران کا کہنا تھا کہ یہ ذرات بیرون ممالک سے آنے والے آلات سے آئے ہونگے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||