BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 June, 2004, 09:21 GMT 14:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپی یونین کا اہم اجلاس
یورپی یونین کے رہنما
یورپی یونین میں دس نئے ممالک کی شمولیت کے بعد تنظیم کا پہلا اجلاس برسلز میں ہو رہا ہے جس میں اس کے پہلے آئین پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں چھ ماہ پہلے ہونے والا ایک سربراہ اجلاس اس وقت جب تنظیم کے ارکان کی تعداد صرف پندرہ تھی، ووٹنگ کے طریقۂ کار کے بارے میں اختلافات کی نذر ہو گیا تھا۔

برسلز میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں تنظیم میں شامل ہونے والے دس نئے ممالک کے سربراہان بھی بحث میں شامل ہوں گے۔

اجلاس میں یورپی یونین کے نئے سربراہ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ اس وقت یورپی یونین کمیشن کی سربراہی اٹلی کے رومانو پرودی کے پاس ہے۔ ان کی جگہ لینے کے لیے بلجیم، آئرلینڈ اور لکژمبرگ کے وزراء اعظم کا نام لیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق یورپی پارلیمان کے حالیہ انتخابات میں ووٹوں کی کم شرح کے بعد سیاستدانوں کا خیال ہے کہ یورپی یونین کے سربراہان کو ہر قیمت پر مزید اختلافات سے بچنا چاہیے۔

تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے اور کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اجلاس کے نتائج کیا نکلیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد