BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 June, 2004, 05:55 GMT 10:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاؤڈ سپیکر پروپیگنڈہ ختم
جنوبی کوریا کا پروپیگنڈہ پوسٹر
جنوبی کوریا کا پروپیگنڈہ پوسٹر
جنوبی اور شمالی کوریا نے اپنی سرحدوں پر ایک دوسرے کے خلاف لاؤڈ سپیکر کی مدد سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ ختم کر دیا ہے۔

یہ پروپیگنڈہ انیس سو تریپن سے جاری تھا۔ یہ پیش رفت منگل کو نصف شب کے وقت دیکھنے میں آئی ہے۔

تاریخی سربراہ اجلاس کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا یہ اقدام پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا اور یہ فریقین کی جانب سے باہمی تلخی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس ضمن میں سرحدوں پر نصب لاؤڈسپیکر اور متعلقہ آلات اتار دیئے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر رو مو ہیون نے شمالی کوریا کو اقتصادی مدد کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ اپنا ایٹمی منصوبہ ختم کر دے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ایٹمی مسئلہ حل ہو جائے تو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون تیز تر ہو گا اور ہم اس ضمن میں جامع اور ٹھوس منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔‘

جنوبی کوریا کے صدر نے صنعتی پیداوار میں اضافے اور ملکی ڈھانچہ تیار کرنے میں مدد کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شمولیت میں حمایت کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

تاہم ایٹمی منصوبہ ترک کرنے کی بین الاقوامی اپیلوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے موقف پر قائم ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جی ایٹ کے رکن ممالک کی جانب سے گزشتہ ہفتے دیئے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایٹ گروہ جوہری پابندیاں نافذ کر کے عراق کی طرح کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیر کو جنوبی اور شمالی کوریا کی بحری افواج نے پہلی بار ایک دوسرے سے رابطہ قائم کیا اور کہا کہ وہ جارحانہ ارادے نہیں رکھتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد