BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 June, 2004, 17:37 GMT 22:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سابق صدر ریگن کی آخری رسومات
نینسی ریگن آخری رسومات میں شرکت کے لئے آ رہی ہیں
ریگن کو کیلیفورنیا میں دفن کیا جائے گا
واشنگٹن کے نیشنل کتھیڈرل میں امریکہ کے سابق آنجہانی صدر رونلڈ ریگن کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

ان کی آخری رسومات میں امریکہ اور دنیا کے دوسرے ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں برطانیہ کی سابق وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر بھی شامل ہیں۔

کتھیڈرل
کتھیڈرل جس میں رسومات ادا کی گئیں

مارگریٹ تھیچر نے رونلڈ ریگن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک عظیم صدر سے محروم ہو گئے ہیں‘۔

صدر بش نے کہا کہ ریگن امریکہ کے لیے استقامت کی ایک مثال تھے۔

کیتھیڈرل میں آخری رسومات کے بعد آنجہانی صدر کا جسدِ خاکی کیلیفورنیا لے جایا جائے گا جہاں

News image
سابق صدر کا تابوت لایا جا رہا ہے

انہیں دفن کر دیا جائے گا۔

واشنگٹن میں کسی ممکنہ دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی بہت سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور کتھیڈرل کے اردگرد اور فضا میں آمدورفت پر کڑی سختی کر دی گئی ہے۔

آخری رسومات میں چار صابق امریکی صدور جارج بش سینیئر، بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جیرالڈ فورڈ شرکت کر رہے ہیں۔

News image
آخری رسومات میں امریکہ کے چار سابق صدور نے بھی شرکت کی

ان کے علاوں عالمی رہنماؤں میں میخائل گورباچوف، برطانیہ کے وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر، جرمنی کے رہنما چانسلر گیرہارڈ شیرؤڈر، جنوبی افریقہ کے صدر تھابو مبیکی، اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی شامل ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز سے ادا کی جا رہی ہیں جبکہ پوری دنیا میں امریکی اڈوں پر توپیں آنجہانی صدر کو خراجِ تحسین پیش کریں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد