BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 June, 2004, 23:49 GMT 04:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیار کی کہانی ختم
ریگن اور اہلیہ
چالیس سالہ ساتھ میں نینسی ہی رونالڈ ریگن کے لیے مضبوط ترین سہارا ثابت ہوئیں
جب رونالڈ ریگن نے امریکی عوام کے نام ایک خط میں اپنی بیماری کا اعلان کیا تو انہیں سب سے زیادہ فکر اپنی عزیز بیوی کی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ’مجھے حال ہی میں بتایا گیا ہے کہ میں بھی ان کروڑوں امریکیوں میں سے ایک ہوں جو الزائمرز کے مرض سے متاثر ہیں۔ کاش کوئی ایسا راستہ ہو جس سے میں نینسی کو اس تکلیفدہ تجربے سے بچاسکوں‘۔

ریگن اور نینسی کے چالیس سالہ ساتھ میں نینسی ہی رونالڈ ریگن کے لیے مضبوط ترین سہارا ثابت ہوئیں۔

ایک امریکی اداکار چارلٹن ہیسٹن کے الفاظ میں ’امریکی صدارت کی تاریخ میں یہ سب سے عظیم پیار کی کہانی ہے‘۔

نینسی اور ریگن کی پہلی ملاقات کے وقت دونوں ہی شوبز سے وابستہ تھے۔ صدر ریگن اپنی پہلی بیوی سے طلاق یافتہ تھے اور ان سے ان کے دو بچے بھی تھے۔ نینسی سے ان کی پہلی ملاقات کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا۔ نینسی کہتی ہیں ’مجھے نہیں معلوم کہ اسے پہلی نظر کی محبت کہیں گے لیکن ہوا کچھ یوں ہی تھا‘۔

’ایک رات کھانے کے دوران ریگن کہہ اٹھے چلو شادی کرلیں اور میں فوراً تیار ہوگئی۔ سب کچھ نہایت آسان تھا۔‘

ان کی شادی 1952 میں لٹل براؤن چرچ میں خفیہ طور پر انجام پائی۔ جس کے بعد ان کی ایک بیٹی اور بیٹا پیدا ہوئے۔

ایک دوسرے کے لیے ان کی محبت مثالی تھی۔

ریگن اور نینسی
ایک دوسرے کے لیے ان کی محبت مثالی تھی

صدر بننے کے بعد وائٹ ہاؤس میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر چلتے تھے اور سالگراؤں اور دیگر تقاریب میں تو ان کا جذبہ اور بھی بڑھ جاتا۔

نینسی ریگن کی پریس سیکرٹری نے ایک دفعہ کہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو ہمیشہ ہی ہر معاملے میں بہت اہمیت دیتے ہیں۔

بچے ہونے کے بعد بھی ان کی قربت میں کمی نہ آئی۔ کہا جاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کے بچے بہت کم ہی اپنے ماں باپ کے قریب دیکھے گئے۔

ایک اخبار کے مطابق نینسی، ریگن کی بیٹی مارین سے سب سے زیادہ قریب تھیں جو ریگن کی پہلی بیوی سے تھی۔ باقی تین کے بارے میں یہی کہا گیا کہ وہ اپنے خاندان سے زیادہ قریب نہیں تھے اور انہیں خاندانی مسائل کا سامنا بھی تھا۔ لیکن جب انہیں اپنے والد کے مرض کے بارے میں معلوم ہوا تو سب ہی نے ریگن کو بہت سہارا دیا۔

لیکن سب کچھ اتنا سادہ بھی نہ تھا۔ نینسی اور ریگن کی شادی تنقید کا شکار بھی بنی۔ نینسی کی ایک بائیو گرافی میں کٹی کیلی لکھتی ہیں کہ 1991 میں نینسی کا معاشقہ فرینک سیناٹرا کے ساتھ رہا ہے۔ بائیو گرافی کے مطابق نینسی، سیناٹرا کو وائٹ ہاؤس میں اکثر ہی مدعو کیا کرتی تھیں اور ملازمین کو ہدایت ہوتی تھی کہ اس دوران انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

نینسی پر یہ تنقید کی جاتی تھی کہ ریگن کی انتخابی مہم کے دوران ان پر نینسی کا بہت گہرا اثر ہوتا تھا۔ جوڑے کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ دونوں اپنے فیصلوں کے بارے میں ’ستاروں کے احوال‘ پر بہت یقین رکھتے ہیں۔ نینسی اکثر ہی ستاروں کی چال کے مطابق ریگن کے اجلاس، دوروں اور ملاقاتوں کے وقت میں ردو بدل کردیا کرتی تھیں۔

بیماری کے دوران جیسے جیسے ریگن زندگی سے دور ہوتے گئے، نینسی نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ انہوں نے بیماری کے دوران ریگن کا امیج بچانے کے لیے فوٹو گرافرز کو تصاویر لینے سے سختی سے منع کر رکھا تھا۔

نینسی نے ایک دفعہ کہا تھا ’ہمارا تعلق بہت خاص ہے۔ ہم میں بہت پیار تھا اور ابھی بھی ہے۔ میری زندگی تو شروع ہی رونالڈ سے ہوئی۔ یہ سچ ہے۔ میں ان کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد