خلیجی ریاستوں میں پہلا تحریری آئین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے خلیج کی ریاست میں پہلا تحریری آئین نافذ کردیا ہے جو کسی بھی خلیجی ریاست کا پہلا تحریری آئین ہے۔ اس آئین کو گزشتہ سال ایک ریفرنڈم کے ذریعے منظور کیا گیا تھا جس میں عورتوں نے بھی حصہ لیا تھا اور ووٹروں کی بھاری اکثریت نے اس آئین کی حمایت کی تھی۔ آئین کے تحت حتمی اختیارات تو اب بھی مکمل طور پر امیر کے پاس رہیں گے تاہم اس سے جزوی طور پر منتخب قانون ساز اسمبلی قائم ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ آئین میں بنیادی حقوق، آزادئی اظہار ، اجتماع اور مذہب کی آزادیوں کی ضمانت دی گئی ہے۔ قطر میں انتخابات آئندہ سال متوقع ہیں۔ امیر ِ قطر نے1995 میں اپنے والد کو معزول کر دیا تھا اور اس کے بعد سے وہ وسیع تر سیاسی کشادگی کے نقیب ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||