قطر: چیچنیا کے سابق صدر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیچنیا کے سابق صدر زیلم خان یاندربایوف قطر میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ عربی زبان کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کے مطابق چیچن رہنما زیلم خان یاندربایوف قطر کے داراکحکومت دوہا میں اپنی گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہوگئے۔ وہ اپنے نوعمر بیٹے کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آرہے تھے۔ گاڑی میں سوار دو اور افراد بھی، جنہیں ان کا محافظ بتایا جارہا ہے، حملے میں مارے گئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہے۔ زیلم خان یاندربایوف گزشتہ تین برس سے اپنی جلاوطنی دوہا میں گزار رہے تھے۔ چیچن رہنما زیلم خان یاندربایوف اقوام متحدہ کی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ ان اس فہرست میں روس کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا۔ وہ پہلے چیچن رہنما تھے جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||