BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 May, 2004, 09:34 GMT 14:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی: سماعت ملتوی
News image
ترکی کے حکام کوان دھماکوں میں القاعدہ کے ملوث ہونے کا بھی شک ہے۔
استنبول میں گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث درجنوں افراد کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

مقدمے کی سماعت کے آغاز پر ہی وکیلِ صفائی نے کہا کہ استنبول کی سٹیٹ سکیورٹی کورٹ ترکی کے قوانین میں حال ہی میں کی جانے والی اصلاحات کے بعد اس مقدمے کی سماعت کرنے کی مجاز نہیں رہی ہے۔

سرکاری وکلاء نے وکیلِ صفائی کے اس استدلال کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ترکی کی پارلیمان نئی عدالت کے قائم نہیں کر دیتی۔

قانونی اصلاحات ترکی کے قوانین کو یورپی برادری کے ممالک سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے یورپی برادری کے کہنے پر کی گئی تھیں۔ ان اصلاحات کے بعد سنگین جرائم پر مقدمات چلانے کی مجاز سٹیٹ سکیورٹی کورٹس کو ختم کر دیا گیا تھا۔

ترکی کے وزیر قانون نے ایک اخبار کو بتایا ہے کہ سنگین جرائم سے نبٹنے کے لیے دو ہفتوں کے اندر نئی عدالتوں کی تشکیل کا کام کرلیا جائے گا۔

وکیل صفائی کے استدلال کو منظور کئے جانے کے بعد ملزمان کا ٹرائل تو ملتوی ہو گیا ہے لیکن اس مقدمے میں ضابطہ کی سماعت جاری رہے گی۔

اس مقدمے میں انہتر ملزمان گزشتہ سال نومبر میں استنبول میں چار بم دھماکے اور ان کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان دھماکوں میں ایک برطانوی سفارت کار سمیت ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ استنبول میں برطانوی قونصلیٹ، ایک برطانوی بینک اور یہودیوں کی دو عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

سوموار کی صبح استنبول کی ایک عدالت میں جب ان ملزمان کو عدالت کے پیش کیا گیا تو اس موقع پر اخباری فوٹو گرافروں کی ایک بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔

ترکی کے ایک انتہا پسند گروپ حزب اللہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی تھی لیکن ترکی کے حکام کو شبہہ ہے کہ ان دھماکوں میں القاعدہ بھی ملوث تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد