عراق میں امریکی منتظم اعلی پال بریمر نے کہا ہے کہ بغداد میں قائم ہونے والے عراقی حکومت نے اگر کہا تو امریکی فوجیں واپس چلی جائیں گی۔ عراقی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے پال بریمر نے کہا کہ انھیں یہ امید نہیں کہ مستقبل قریب میں قائم ہونے والی عراقی حکومت امریکی فوج کے ملک سے نکل جانے کے بارے میں کہے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ان ملکوں میں نہیں رہتی جہاں پر ان کا خیر مقدم نہ کیا جائے۔ اگلے ماہ عراقیوں کو خود مختاری منتقل کرنے کے منصوبہ کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ واپس جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں۔ |