BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 April, 2004, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سفارت کاروں کی بلیئر پر تنقید
بلیئر
سفارت کاروں نے ٹونی بلئیر سے صدر بش پر اپنا اثر استعمال کرنے کو کہا ہے
برطانیہ کے پچاس سے زائد سابق سفارت کاروں نے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے نام ایک مشترکہ خط میں ان کی مشرق وسطی کی پالیسی پر تنقید کی ہے۔

ان سفارت کاروں نے ٹونی بلیئر پر زور دیا کہ یا تو وہ مشرق وسطی میں امریکی پالیسی کو تبدیل کرانے کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں یا امریکہ کی حمایت ترک کر دیں۔

ان سفارت کاروں نے ٹونی بلیئر کو ان کی عراق اور اسرائیل میں امریکی حمایت پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ترجمان کے مطابق ٹونی بلیئر اس خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

ان سفارت کاروں میں ماضی میں بغداد اور تل ابیب میں متعین سفارت کار بھی شامل ہیں۔

اپنے خط میں ان سفارت کاروں نے کہا ہے: ’ ہم محسوس کرتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم کھلے عام اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔ ایسا ہم اس امید پر کر رہے ہیں کہ اس پر پارلیمان میں توجہ دی جائے گی اور برطانوی پالیسی کا از سر ِنوع جائزہ لیا جائے گا‘

ان سفارت کاروں کے ترجمان یونان کے لئے سابق برطانوی سفارت کار اولیور مائلز کے مطابق ان کا مقصد مسٹر بلیئر کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا نہیں بلکہ صرف اپنا نقطہ نظر سے آگاہ کرنا ہے۔

بی بی سی کے عالمی حالات ِ حاضرہ کے نمائیندہ پال رینالڈ کے مطابق اس لسٹ میں برطانیہ کے مشرق وسطی میں بہت سے سابق سفارت کاروں کے نام بھی شامل ہیں اور اس خط کی اشاعت ان کی عراق اور مشرق وسطی کے بارے میں برطانوی پالیسی سے مایوسی کا واضح اظہار ہے۔

ٹونی بلیئر پر تنقید
ہم محسوس کرتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم کھلے عام اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔ ایسا ہم اس امید پر کر رہے ہیں کہ اس پر پارلیمان میں توجہ دی جائے گی اور برطانوی پالیسی کا از سر ِنوع جائزہ لیا جائے گا
سابق سفارت کار

پال رینالڈ کے مطابق ان سابق سفارت کاروں کے خیالات سے، سوائے ٹونی بلیئر اور سیکر یٹری خارجہ کے، برطانوی وزارت خارجہ کے زیادہ تر اہلکار متفق ہیں۔

ان سفارت کاروں نے امریکہ کی سرپرستی میں قائم اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ان کے پاس نہ تو کوئی مناسب حکمت عملی ہے اور نہ ہی عراقی شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کا کوئی احساس۔

انہوں نے صدر بش کے اسرائیل کے کچھ بستیوں کو برقرار رکھنے کے منصوبہ کی حمایت کے فیصلہ کو ناجائز اور یکطرفہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مسٹر بلیئر کی طرف سے صدر بش کے اس فیصلہ کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد