’جاپانی یرغمالی رہا کیے جا سکتے ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب سٹیلائٹ ٹی وی چینل الجزیرہ کے مطابق عراق میں تین جاپانی یرغمالوں کے اغوا کاروں نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کاغوا کاروں نے یہ فیصلہ مسلم اُمّٰہ کی اپیل پر کیا ہے۔ اسی دوران مغربی بغداد میں صورتحال اس وقت مذید کشیدہ ہوگئی جب عراقی اغواکاروں نے یرغمال بنائے گئے امریکی مغویان کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو مسخ کر دینے کا اعلان کیا۔ بغداد کے مختلف اضلاع سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ سٹیلائٹ ٹی وی چینل الجزیرہ سے نشر ہونے والی تازہ رپورٹ میں جاپانی مغویان کے گھر والوں نے اغوا کاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اغوا کردہ افراد تو عراق میں عراقی عوام کی مدد کے لیے کام کرنے آئے ہیں۔ دریں اثنا فالوجہ سے ملنے والی حالیہ رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ ایک عراقی مصالحت کار کا کہنا ہے عراقی باغی امریکی افواج کے خلاف کار روائی بند کرنے پر آمادہ ہو سکتے ہیں اگر امریکی افواج شہر سےباہر چلی جائیں۔ بقول مصالحت کار جب تک امریکی افواج علاقہ خالی نہیں کر دیتیں جنگ بندی ناممکن نہیں ہے۔ اس ثالثی پر عراقی گورننگ کونسل کے اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ساری کار روائی میں ان سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا۔ گورننگ کونسل کے ناراض اراکین ہفتے کے روز فالوجہ میں داخل ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||