BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 April, 2004, 01:11 GMT 06:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: دہشت گردی کا خطرہ
۔
۔
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں امریکہ کے بڑے شہروں میں ریلوے لائنز اور مسافر بسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی کی داخلی سلامتی کے ادارے کے ایک اعلی اہکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ وارننگ خفیہ اداروں کی اطلاعات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔

امریکی ریاستوں اور خاص طور پر بڑ ے شہروں کے پولیس کے اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو سامان میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر شہری اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

دریں اثنا امریکہ نے دنیابھر سے امریکہ پہنچنے والے لوگوں کے انگلیوں کے نشانات لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان احکامات کے تحت برطانیہ ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت ستائیس ملکوں سے امریکہ پہنچنے والے لوگوں کے انگلیوں کے نشانات حاصل کئے جائیں گے۔ تاہم کینیڈا اور میکسیکو کے لوگوں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد