BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 March, 2004, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشت گردی: بش پالیسی کا دفاع
صدر بُش
وائٹ ہاؤس نے دہشت گردی کے خلاف صدر بش کی پالیسیوں پر سلامتی کے ایک سابق ماہر رچرڈ کلارک کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں سلامتی کے سابق ماہر رچرڈ کلارک نے صدر بُش پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’دہشت گردی‘ سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے رچرڈ کلارک کے بیان کو رد کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے بیان کا مقصد نومبر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے صدر بش کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

رچرڈ کلارک نے کہا کہ صدر بُش نے گیارہ ستمبر سے پہلے القاعدہ کی طرف سے کسی بڑی حملے کے بارے میں ملنے والے اشاروں کو نظر انداز کر دیا تھا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعد میں امریکی صدر نے عراق اور القاعدہ کے درمیان روابط ثابت کرنے کی کوشش کی حالانکہ ان کو بتایا گیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

رچرڈ کلارک نے کہا کہ یہ ناقابل فہم ہے کہ صدر بُش انتخابی مہم میں ’دہشت گردی‘ سے نمٹنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ گیارہ ستمبر سے پہلے وہ اس چیز کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر بُش ایسا نہ کرتے تو شاید گیارہ ستمبر کے حملوں کو روکا جا سکتا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں حکام نے رچرڈ کلارک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رچرڈ کلارک کے بیان کے سیاسی مقاصد بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ امریکہ میں نومبر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروکس کا کہنا ہے کہ رچرڈ کلارک کا ریکارڈ بہت اچھا ہے اور ان کو اتنی آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایڈم بروکس نے بتایا کہ رچرڈ کلارک صدر ریگن کے دور اقتدار سے لے کر فروری سن دو ہزار تین میں مستعفی ہونے تک ہر انتظامیہ کا حصہ رہے ہیں۔

کچھ دنوں میں رچرڈ کلارک گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطا بق اگر رچرڈ کلارک نے وہاں بھی صدر بُش کے خلاف الزامات دہرائے تو یہ انتظامیہ کے لئے خِفت کا باعث ہو سکتا ہے۔

رچرڈ کلارک کی کتاب ’اگینسٹ آل اینیمیز‘ شائع ہونے والی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد