 |  سعودی عرب میں اسلامی قانون نافذ ہیں |
سعودی عرب میں قتل کے ایک مجرم کو سرعام سر قلم کر دیئے جانے سے چند لمحے پہلے معاف کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقتول کے والد نے عین موقع پر چیخ کر جلاد کو یہ کہہ کر روک دیا کہ انہوں نے مجرم کو معاف کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ سلطان سمیت دیگر سعودی رہنماؤں نے مقتول کے والد کو رضامند کرنے کی کوشش کی کہ وہ بیس سالہ قاتل عبدالکریم الغورید کو معاف کر دیں۔ عبدالکریم الغورید نے کہا کہ جب انہیں لوگوں کی پرمسرت آوازیں سنائی دیں تو انہیں اندازہ ہو گیا کہ زندگی نے ایک موقعہ اور دیا ہے۔ |