BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اصلاحات کے حق میں مظاہرہ منتشر
سرعام سزاؤں کی فلمبندی
سعودی عرب میں مجرموں کو سرعام سزائیں دی جاتی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیاسی اصلاحات کے حق میں ہونے والا مظاہرہ منتشر کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نےہوا میں گولیاں چلائیں۔

مظاہرہ اس عمارت کے نزدیک منعقد کیا جا رہا تھا جہاں سعودی عرب میں حقوق انسانی کے بارے میں پہلی کانفرنس ہو رہی ہے۔

مظاہرین ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس مظاہرے کا مقصد کیا تھا تاہم اس سے قبل برطانیہ میں قائم سعودی حزب اختلاف کی ایک تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت کے مخالفین کی حراست کے خلاف دھرنا دے گی۔

سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے مظاہرے پر پابندی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ بعض لوگوں نے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوراً ہی حالات پر قابو پالیا۔

حقوق انسانی کی کانفرنس کا افتتاح پیر کے روز کیا گیا تھا۔ اس موقع پر حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی بار ملک میں بلدیاتی انتخابات کروائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد