BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2003, 21:33 GMT 01:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایٹم بم نہیں بنا رہے : سعودی عرب
گارجین
گارجین نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب ایٹم بم بنانے پر غور کر رہاہے

سعودی عرب نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے یا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانیہ سے شائع ہونے والے ایک مقتدر جریدے گارڈین نے جمعرات کو یہ خبر دی تھی کہ سعودی عرب کی حکومت دفاعی حکمت عملی کے ایک نئے مسودے پر غور کر رہی ہے جس میں ایٹم بم حاصل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

لندن میں سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ایٹم بم بنانے یا حاصل کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی۔

اس بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کا کوئی جوہری پروگرام نہیں اور نہ ہی اس کو حاصل کرنے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں جس سے گارڈین میں چھپنے والی خبر کی تصدیق ہو سکے۔

درین اثناء انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا کہ اس کے پاس اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں کے شام ایٹمی عدم پھلاؤ کے بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں شام پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ مہلک ہتھیاروں کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد