BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 March, 2004, 19:47 GMT 00:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’افغانستان پر مذید حملوں کی دھمکیاں‘
افغانستان
طالبان کی جانب سے حملوں کی دھمکیاں
طالبان کمانڈر مُلا داداُللہ نے کرزئی حکومت اور اتحادی فوجوں کے خلاف مذید بڑے اور تواتر کے ساتھ حملوں کی دھمکی دی ہے۔

طالبان کمانڈر مُلا داداُللہ کے بقول اس طرح دنیا کو اندازہ ہو جائے گا کہ’ طالبان اب بھی پوری قوت کے ساتھ حملہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بیان حامد کرزئی کی نو روز کی اس تقریر کے جواب میں دیا جس میں حامد کرذئی نے کہا تھا کہ ’طالبان اب کوئی خطرہ نہیں رہے‘۔

طالبان کی ایک اور دھمکی
 ترجمان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ اغواً کئے گئے تُرک انجینیئر اور اس کے افغان ڈرائیور کو جان سے مار دیں گے‘۔
طالبان ترجمان

مُلا داداُللہ نے کہا کہ طالبان جنگجو افغانستان کے مذید صوبوں پر زبردست حملوں کی تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ امریکی اور اسکے اتحادیوں کو ذیادہ سے ذیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔

پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار کو گمنام مقام سے سٹلائیٹ پر فون کرکے مُلا داداُللہ نے یہ بھی کہا کہ طالبان میں افغانستان کے کسی بھی مقام پر حملہ آور ہونے کی طاقت موجود ہے۔

دریں اثناً طالبان کے ترجمان عبدالطیف حکیمی نے کہا ہے کہ طالبان اغواً کئے گئے تُرک انجینیئر اور اس کے افغان ڈرائیور کو اس شرط پر رہا کرنے کے لئے تیار ہیں اگر اس کے بدلے ان دو طالبان جنگجوؤں کو چھوڑ دیا جائے جنہیں عدالت نے گذشتہ برس فرانسیسی امدادی رضاکاروں کے قتل میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

ترجمان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ اغواً کئے گئے ترک انجینیئر اور اس کے افغان ڈرائیور کو جان سے مار دیں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد