| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو افغان، تین طالبان ہلاک
جنوبی افغانستان میں ایک حکومتی قافلے پر گھات لگا کر کیئے جانے والے حملے کے نتیجے میں دو افغان فوجی اور تین مشتبہ طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ قندھار کے قریب پیش آیا جب تقریباً چالیس باغیوں نے حکومتی قافلے پر فائرنگ شروع کردی۔ اس قافلے میں ضلعی سربراہ حیات اللہ کو لایا جا رہا تھا۔ حکومتی ترجمان خالد پشتون کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ضلعی سربراہ بال بال بچے ہیں۔ صرف اس سال کے دوران جنوبی اور مشرقی افغانستان میں اسی نوعیت کے مختلف واقعات میں لگ بھگ پیتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کو شدت پسندوں نے افغانستان کے مشرق میں خوست میں امریکی اڈے پر کئی راکٹ داغے تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم امریکی اڈے پر تین دنوں میں یہ دوسرا حملہ تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||