BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 October, 2003, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکیل احمد متوکل رہا کر دیئے گئے
وکیل احمد متوکل طالبان تحریک کے معتدل فرد سمجھے جاتے تھے

افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ طالبان دورِ حکومت کے وزیرِ خارجہ وکیل احمد متوکل کو امریکی حراست سے رہائی مل گئی ہے۔

وکیل احمد متوکل امریکہ کے قبضے میں آنے والے طالبان کے اعلیٰ ترین رہنما تھے اور صدر کرزئی کے ترجمان کے مطابق وہ ان طالبان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی تجویز پر حکومت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اس ماہ کے شروع میں وکیل احمد متوکل کے اہلِ خانہ اور کچھ معاونین نے کہا تھا کہ انہیں امریکی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے لیکن اُس وقت افغان صدر حامد کرزئی نے اس خبر کی تردید کی تھی۔

وکیل احمد متوکل اب بگرام کے فضائی اڈے پر امریکی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے اس بات کی دراخواست کی تھی کہ انہیں امریکی حفاظتی تحویل میں رکھا جائے۔

گزشتہ دو سال کے دوران طالبان کی جانب سے دھمکیوں اور جہاد کی دعوت کے علاوہ کچھ اور نہیں سنا گیا۔

اب طالبان کے ایک گروہ کی طرف سے جس میں متوکل بھی شامل ہیں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز آئی ہے۔

یہ تجویز حامد کرزئی کی ان اپیلوں کے بعد پیش کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ان طالبان کے لئے عام معافی ہے جن کے ہاتھوں پر معصوموں کا خون نہیں ہے۔

آج کل آئے دن امریکی اور افغان فوجیوں پر افغانستان کے جنوب سے حملے ہو رہے ہیں جہاں طالبان کی بغاوت سر اٹھا رہی ہے۔

طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کی اہمیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ جس گروپ نے یہ پیشکش کی ہے اس میں اور کون کون شامل ہے۔

وکیل احمد متوکل نہ طالبان کے کمانڈر تھے اور نہ ان کی فوج ہی تھی،اور ان کا شمار طالبان تحریک کے اعتدال پسند لوگوں میں ہوتا تھا۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کیا طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے افغان حکومت کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر رکھا تھا یا وہ ابھی تک ایسا کر رہےہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد