BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 February, 2004, 04:30 GMT 09:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیرون: آبادی و علاقوں کا تبادلہ
شیرون
وہ کہتے ہیں کہ ابھی انہیں خود بھی اس معاملے کا حل معلوم نہیں ہے لیکن اس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیے کے لیے کہا گیا ہے
اسرائیلی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ ایریل شیرون فلسطین کے ساتھ آبادی کے تبادلے اور نئی حد بندیوں کے منصوبے کو رو بہ عمل لانے میں مصروف ہیں۔

شیرون چاہتے ہیں کہ وہ عرب کے وہ علاقے جنہیں عرب اسرائیلی گاؤں کہا جاتا ہے فلسطینیوں کو واپس کر دیں اور اس کے بدلے میں ان سے غرب اردن کے کچھ علاقے حاصل کر لیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شیرون نے غزہ کی پٹی میں واقع سترہ یہودی آبادیوں کو خالی کرنے کے منصوبے کے لیے حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

ان آبادیوں کو ختم کرنے کے بارے میں یہودی آباد کاروں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے جب کہ فلسطینی وزیراعظم احمد قریع نے اس منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل حقیقی امن قائم کرنے کے لیے ان تمام یہودی آبادیوں کو ختم کر دے گا جو فلسطینی علاقوں پر واقع ہیں۔

زمین کے اس تبادلے کے لیے شیرون کے اس منصوبے کے نتیجے میں اسرائیل کی عرب آبادی فلسطینی کے زیر انتظام آ جائے گی۔

ایریل شیرون نے ایک اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’میں نے کہا ہے کہ اس تجویز کے قانونی پہلؤوں کا جائزہ لیا جائے۔ کیونکہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، خود میرے پاس بھی اس کا فی الحال کوئی جواب نہیں ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس کا جائزہ لیا جائے‘۔

نقشہ

اسرائیلی حکام مصر ہیں کہ ایسے کسی فیصلے سے پہلے اسرائیلی عربوں سے بھی ان کی رائے لی جائے گی اور ان سے پنچھا جائے گا کہ وہ فلسطین کے زیرانتظام جانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اور اس کے علاوہ اس تجویز پر فلسطین کا آمادہ ہونا بھی ضروری ہے۔

اسرائیلی عرب اسرائیل کی کل آبادی کا بیس فی صد ہیں اور اسرائیل کے شمال میں آباد ہیں۔ شیرون سوموار کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر ایک ووٹ سے فتح حاصل کر چکے ہیں۔ اور یہ فتح انہوں نے علاقوں کے تبادلے کی تجویز عام ہونے کے بعد حاصل کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد