| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے گا
شام سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ صدر بشرالاسد نے ایک سو بیس سیاسی قیدیوں کو معافی دی ہے۔ جن قیدیوں کو معافی دی گئی ہے ان کی اکثریت کا تعلق شدت پسند اسلامی خیالات رکھنے والوں سے ہے۔ ان قیدیوں میں سے اکثر کو جمعرات کو ہی رہا کیا جانے والا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رہائی پانے والوں میں ایک قیدی ایسا بھی ہے جو گزشتہ بیس سال سے اسیر تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||