49 پاکستانی ’طالبان‘ رہا  | | افغان اور پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے زیر حراست قیدیوں کو رہا کر دیں گے | |
افغان حکومت نے اننچاس پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جو طالبان کے شانہ بشانہ لڑتے رہے ہیں۔ افغان دارالحکومت کابل میں زیر حراست ان قیدیوں کو صدر حامد کرزئی کے حکم پر رہا کیا گیا ہے۔ افغان اور پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا ہے وہ ایک دوسرے کے زیر حراست قیدیوں کو رہا کر دیں گے۔ اسی ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے وعدہ کیا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ |