بہار میں گٹکا اور پان مصالحے پر بھی پابندی

،تصویر کا ذریعہReuters
انڈیا کی شمالی ریاست بہار میں شراب کے بعد اب گٹکے اور پان مصالحوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ پابندی ایک سال کے لیے لگائی گئی اور یہ 21 مئی یعنی سنیچر کے روز سے نافذالعمل ہے۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ گٹکا اور پان مصالحے بنانا، فروخت کرنا، ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا، دکھانا، اور جمع کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔
ریاست کے محکمہ خوراک سے وابستہ افسران کو گٹکے اور پان مصالحے پر روک کے لیے جانچ اور چھاپہ ماری کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مجرم پائے جانے والے لوگوں پر خوراک کے تحفظ اور معیارات ایکٹ، 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
حکومت نے گذشتہ 1 اپریل کو ہی بہار میں مے نوشی پر پابندی عائد کی تھی۔
دہلی میں بھی گٹکے اور پان مصالحے پر پابندی ہے لیکن یہ بہ آسانی دستیاب ہے۔
حکومت کی جانب سے صحت عامہ کے ضمن یہ اقدام کیے جا رہے ہیں کیونکہ گٹکے اور تمباکو کے استعمال سے کینسر جیسے مرض ہو سکتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







