انڈیا میں 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کا افتتاح

،تصویر کا ذریعہ india railway
انڈیا کے وزیر ریلوے نے منگل کے روز دہلی کے نظام الدین ریلوے سٹیشن سے انڈیا کی سب سے تیر رفتار ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔
گاتیمان ایکسپریس 160 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
انڈیا کے وزیر ریلوے سریش پربھو نے نظام الدین ریلوے سٹیشن سے جھنڈی لہرا کر گاتیمان ایکسریس کا افتتاح کیا۔گاتیمان ایکسپریس دہلی سے آگرہ تک چلے گی۔
انڈیا ریلوے کے اہلکار نے کہا کہ گاتیمان نے 200 کلومیٹر کا فاصلہ 100 منٹوں میں طے کیا ہے۔
گاتیمان ایکسپریس کے افتتاح سے پہلے راجدھانی ایکسپریس انڈیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین تھی جو 130کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
وزارت ریلوے کے مطابق گاتیمان ایکسپریس جمعے کے علاوہ ہفتے کے چھ دن چلے گی۔
گاتیمان ایکسپریس کے مسافروں کو مختلف قسم کے کھانے، مفت وائی فائی اور تفریح کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا کا ریلوے نظام دنیا کا تیسرا بڑا ریلوے نظام ہے لیکن اسے جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نریندر مودی کی حکومت نے ریلوے کے نظام کو جدید بنانے کا عہد کیا ہے۔ حکومت نے 400 کلومیٹر کی رفتار والی ٹرین چلانے کا عہد کر رکھا ہے۔
انڈیا کی ٹرینوں کی اوسط رفتار رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔







