’مندروں میں جانے عورتوں کا بنیادی حق ہے‘

،تصویر کا ذریعہAP
بھارت کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کی خواتین کو مندروں داخل ہونے اور دعا کرنے کا بینادی حق ہے۔
ممبئی کی ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس بنیادی انسانی حقوق کا دفاع کرے۔
عدالت نے یہ فیصلہ ایک درخواست کے جواب میں دیا ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عورتوں کی صدیوں پرانے تاریخی مندروں میں جانے سے روکا جائے۔
رواں سال جنوری میں سینکڑوں عورتوں نے مندر میں داخلے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
خواتین کی اس مہم کی سربراہی بھومت رنگ راگنی بریگیڈ کر رہی ہے اور ریاست کی مندروں میں جانے سے روکنے کے خلاف اس گروپ نے مہم چلائی ہے۔
مہاراشٹر کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ریاستی حکومت نے خواتین کو مندر میں داخلے سے روکنے والوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔



