جنگلی ہاتھی نے شہر میں زبردست توڑ پھوڑ مچائی
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے سلّیگڑی شہر میں ایک جنگلی ہاتھی نے زبردست توڑ پھوڑ مچائی جس کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اور عوام خوف و ہراس سے بھاگنے لگی۔
اس سے پہلے کہ ہاتھی کو قابو میں کیا جاسکتا اس نے درجنوں مکانوں، گاڑیوں، دکانوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔

،تصویر کا ذریعہEPA
حکام نے ہاتھی کو بے ہوش کرنے کے لیے اسے تین شاٹ لگائے اور اس طرح اس پر قابو پایا جا سکا۔
مقامی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی پاس کے جنگلوں سے سلی ڑی میں کسی طرح آپہنچا تھا جس نے توڑ پھوڑ مچائی لیکن اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

،تصویر کا ذریعہAP
ہاتھی کو اٹھا کر اس پارک لے جایا گيا جہاں بہت سے پالتو ہاتھی رہتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید کہ جب یہ ہاتھی معمول کے مطابق ہوجائے گا تو اسے جنگل میں واپس بھیج دیا جائے گا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آس پاس کے جنگل میں رہنے والے ہاتھیوں کے ریوڑ سے یہ ہاتھی بچھڑ کر شہر کی جانب آکیا تھا اور وہ دیکھنے سے وہ بہت خوفزدہ اور کنفیوژڈ لگ رہا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
بھارت کے مختلف علاقوں میں تعمیری کاموں کے سبب جنگل تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں اور آبادیاں ان سے قریب تر ہورہی ہیں جس سے جنگلی جانوروں کی زندگی آسان نہیں رہی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
یہی وجہ ہے کہ کبھی چیتا تو کبھی شیر اور ہاتھی آبادی والے علاقوں میں پہنچ جاتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







