’قندوز کے ہسپتال پر حملہ انسانی غلطی تھی‘

تین اکتوبر کو کیے جانے والے اس حملے میں کم سے کم 30 شہری ہلاک ہوئے تھے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتین اکتوبر کو کیے جانے والے اس حملے میں کم سے کم 30 شہری ہلاک ہوئے تھے

امریکی فوج کی تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں میڈیسن سان فرنتیئرز کے کلینک پر امریکی فوجی جہازوں کا حملہ انسانی غلطی تھی۔

تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ گن شپ جہاز اے سی 130 کے عملے نے ہسپتال کو ایک ایسی سرکاری عمارت کے دھوکے میں نشانہ بنایا جس پر طالبان نے قبضہ کر رکھا تھا۔

<link type="page"><caption> زخمی جنگجوؤں کے علاج پر سزا نہیں دی جا سکتی</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2015/11/151105_msf_attack_report_hk" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> امریکہ ہسپتال متاثرین کے لیے معاوضہ ادا کرنے پر رضامند</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2015/10/151011_usa_kunduz_compensation_sq" platform="highweb"/></link>

تین اکتوبر کو کیے جانے والے اس حملے میں کم سے کم 30 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

یہ حملہ قندوز کو طالبان سے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے کی جانے والی کارروائی کا حصہ تھا۔

ایم ایس ایف نے اپنے ہسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا تھا اور مطالبہ یا تھا کہ طبی عملے کو جنگجوؤں کا علاج کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی اور اس بات پر اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں موجود ہسپتالوں پر حملے نہ کیے جائیں اور جنگجوؤں کو بلا امتیاز علاج فراہم کیا جائے۔

ایم ایس نے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ حملے کے وقت ہسپتال میں 105 مریض موجود تھے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایم ایس نے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ حملے کے وقت ہسپتال میں 105 مریض موجود تھے

ایم ایس ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ حملے کے وقت ہسپتال میں 105 مریض موجود تھے۔ جن میں تین حکومتی سپاہی تھے جبکہ 20 زخمی طالبان تھے۔ مقامی سٹاف کی تعداد 140 تھی جبکہ بین الاقوامی سٹاف کے نو اراکین موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ آئی سی یو ہی میں کیا گیا جہاں موجود مریض اپنے بستروں پر ہی جل کر ہلاک ہو گئے۔ آپریشن تھیئٹر میں موجود دو مریض بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

ہسپتال کے عملے کے اراکین نے اپنے بیانات میں بتایا کہ امریکی حملہ آور جہاز سے زمین پر موجود افراد کو براہ راست نشانہ بھی بنایا جا رہا تھا۔ حملے کے بعد تصاویر کے جائزےاور سٹاف کے بیانات سے یہ بات واضح ہے کہ حملے کا بنیادی مرکز ہسپتال ہی تھا۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایف کے پورے کمپاؤنڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایم ایس ایف نے اپنے ہسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا تھا اور مطالبہ یا تھا کہ طبی عملے کو جنگجوؤں کا علاج کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنایم ایس ایف نے اپنے ہسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا تھا اور مطالبہ یا تھا کہ طبی عملے کو جنگجوؤں کا علاج کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی