مادام تساد کے مومی مجسمے اب دہلی میں

،تصویر کا ذریعہAFP
مومی مجسموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور برطانوی عجائب گھر مادام تساد نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ عجائب گھر چلانے والی کمپنی مارلن انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ عجائب گھر سنہ 2017 کے ابتدائی مہینوں میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک وارن نے کہا ’اس بات سے ہمیں بہت خوشی ہے کہ ایشیا کا سب سے پہلا مادام تساد بھارت میں کھل رہا ہے ۔‘
<link type="page"><caption> مادام تساد میں مادھوری کا مجسمہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2012/03/120303_bollywood_roundup_ka" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> مادام تساد میں موم کی قطرینہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2015/03/150328_bollywood_roundup_mb" platform="highweb"/></link>

،تصویر کا ذریعہAFP
انھوں نے مزید کہا ’لندن کے مادام تساد میں پہلے سے موجود بالی وڈ کے ستاروں کے مومی پتلے وہاں کی سب سے پرکشش چیز ہیں۔‘
خیال رہے کہ لندن کے مادام تساد میوزیئم میں بالی وڈ ستاروں کی گیلری دیکھنے صرف بھارتی شہری ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک کے سیاح بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
عام طور پر پہلے مادام تساد میوزیم میں مغربی ممالک کے سٹارز ہی نظر آتے تھے لیکن سنہ 2000 میں پہلی دفعہ امیتابھ بچن کا مجسمہ رکھے جانے کے بعد وہاں بالی وڈ کے سٹارز کی موجودگی بھی محسوس کی جانے لگی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کے بعد گذشتہ 15 سالوں میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رتیک روشن، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے جیسے بھارتی ستاروں کے پتلے مادام تساد میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ اداکارہ کترینہ کیف کے مومی مجسمے کا تھا جو رواں برس مارچ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
موم کا مجسمہ بنانے میں فنکاروں کی بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ ہر مشہور شخصیت کے ساتھ آرٹسٹ تقریباً دو گھنٹے گزارتے ہیں جس میں 500 مختلف قسم کی پیمائشیں لی جاتی ہیں۔
ایک ہی جیسی نظر آنے والی شبیہ کا مجسمہ بنانے میں تقریباً چار ماہ درکار ہوتے ہیں اور کئی ستارے اپنے مجسموں کے لیے اپنے اصلی لباس فراہم کرتے ہیں۔







