بھارتی حکومت کا محافظ کتے کی خدمات کا اعتراف

بھارتی حکومت نے اس سات سالہ محافظ کتے کی خدمات کا اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی دھماکہ خیز مواد کو سونگھ نکالنے کی صلاحیت متاثر کن رہی ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ سیاہ لیبرے ڈار کتا ’ریکس‘ بھارت اور تبت کے درمیان سرحدی پولیس کے ’کے نائن‘ یونٹ کا سب سے ’بہترین کتا‘ ہے۔
ریکسں ان 20 کتوں کی ٹیم کا حصہ ہے جسے حال ہی میں بھارت اور افریقہ کے سربراہی اجلاس کے تحفظ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
کے نائن یونٹ کو اکثر بڑے موقعوں پر مخالف تخریب کاری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک سینیئر پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا: ’بھارت اور افریقہ کے سربراہی اجلاس کے مقام پر ایک سکیورٹی ڈرل کے تحت نریندر مودی کے سکیورٹی حکام نے ان کی کرسی کے نیچے آر ڈی ایکس دھماکہ خیز مواد کے پانچ گرام نصب کیے تھے۔‘
انھوں نے مزید کہا ’ریکس نے انھیں دو منٹ میں دھونڈ نکالا۔ وزیر اعظم کی سکیورٹی ٹیم بہت خوش تھی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام کا کہنا ہے کہ کےنائن یونٹ کو اکثر دھماکہ خیز مواد سونگھنے کے ساتھ ساتھ ان مقامات کو محفوظ کرنے کے لیے تعینات کیا جاتا ہے جہاں غیر ملکی رہنما دورے کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کتوں کو ’آپریشن اوب مو‘ کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا (جب امریکی صدر اوباما نے دہلی کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی)۔
اس کے علاوہ انھیں ’انٹرنیشنل یوگا ڈے‘ اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران بھی استعمال کیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہbbc







