دہلی میں دو بچیوں کا ریپ، پانچ افراد گرفتار

،تصویر کا ذریعہAP
بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی میں ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے تعلق میں دو 17 سالہ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دونوں لڑکوں کو جنسی زیادتی کیے جانے والی جگہ کے آس پاس رہنے والے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے اور دونوں لڑکوں کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد بچی کے خاندان والوں کے جانتے ہیں۔
اس کے علاوہ دہلی میں ہی ایک پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے ایک اور واقعے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان تازہ واقعات کے بعد بھارت میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شہر میں کم عمر بچوں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے کا الزام پولیس اور حکومت پر لگایا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ حالیہ واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب گذشتہ ہفتے دہلی میں ہی ایک چار سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو الگ الگ واقعات میں نشانہ بننے والی لڑکیوں میں سے ایک ڈھائی سالہ لڑکی کو جمعے کی رات مغربی دہلی سے دو افراد نے اغوا کیا تھا۔
جنسی زیادتی کے بعد انھیں ان کے گھر کے قریب ایک پارک میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب شہر کے مشرقی علاقے میں پیش آنے والے دوسرے واقعے میں ایک پانچ سالہ لڑکی کو تین افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق انھیں پڑوس کے گھر میں بلایا گیا جہاں انھیں کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔







