افغان وزیر انٹرپول کی ’موسٹ وانٹڈ‘ فہرست میں

،تصویر کا ذریعہ
افغانستان کے صدر اشرف غنی کی کابینہ میں وزیر زراعت کا نام انٹرپول کی ’موسٹ وانٹڈ‘ فہرست میں شامل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انٹرپول کی ویب سائٹ کے مطابق محمد یعقوب حیدری ایسٹونیا میں سنہ 2003 میں وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کرنے کے الزام مطلوب ہیں۔
ایوان صدر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ حکومت اس بات سے لاعلم تھی کہ یعقوب حیدری کو کسی قسم کا قانونی مسئلہ درپیش ہے لیکن اب اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
یعقوب حیدری کا کہنا ہے کہ وہ اس فہرست میں ضرور ہیں تاہم وہ سیاسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔
خبررساں ادارے روئیٹرز کے مطابق انھوں نے کہا: ’جب آپ تجارت اور سیاست کی دنیا میں اترتے ہیں تو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔‘
انھوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا یہ ٹیکس ان پر واجب الادا نہیں بلکہ اس شخص پر واجب الادا ہیں جنھوں نے ان کی کمپنی کو خریدا تھا اور جو ایسٹونیا میں تجارت کرتے تھے۔
واضح رہے کہ یعقوب حیدری ایک عرصے سے اس فہرست میں شامل ہیں لیکن اس کا علم افغانستان میں زیادہ نہیں ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گذشتہ پیر کو اپنی کا بینہ کا اعلان کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ اعلان ان کی صدارت کا حلف لینے کے تقریبا تین ماہ بعد کیا گیا تھا۔







