بھارت: چائے باغات کے ملازمین نے مالک کو مار دیا

بھارت کے مشرقی علاقے چائے کی پیدوار کے لیے مقبول ہیں

،تصویر کا ذریعہREUTERS

،تصویر کا کیپشنبھارت کے مشرقی علاقے چائے کی پیدوار کے لیے مقبول ہیں

بھارت کے مشرقی علاقے میں چائے کے باغ میں کام کرنے والی ملازمین نے تنخوا کے تنازعے پر مالک کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

مشرقی بنگال میں سونالی ٹی سٹیٹ کے مالک کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر ہونے والی بات چیت کے دوران تشدد کر کے مار دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیش اگروال ملازمین کو منانے گئے تھے جنھیں اطلاعات کے مطابق وہ ماہ سے تنخوا نہیں ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث دو مردوں اور پانچ خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارت کے شمالی مشرقی علاقوں میں چائے کے کئی باغات ہیں اور یہاں گذشتہ کچھ برسوں میں تشدد کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

ان باغات میں کام کرنے والے مزدور کم معاوضوں اور نامناسب سہولیات کی شکایات کرتے ہیں۔

2012 میں مشرقی بنگال سے متصل ریاست آسام میں تشدد کے ایک واقعے میں چائے باغات کے ایک مالک اور ان کی بیوی اس وقت ہلاک ہوگئے جب ناراض مزدوروں نے ان کے بنگلے میں آگ لگا دی تھی۔

بھارت دنیا میں چین کے بعد چائے کی سب سے زیادہ پیدوار ہوتی ہے۔