گینگ ریپ: مجرمان کو بیس سال قید کی سزا

انڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس مقدمے کی سماعت ایک ماہ تک چلی

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے لابھپور علاقے میں گینگ ریپ کے معاملے میں عدالت نے تمام 13 ملزمان کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے جمعہ کو تمام ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا اس مقدمے کی سماعت ایک ماہ میں ہی پوری ہو گئی۔

یہ واقعہ جولائی 2014 میں پیش آیا تھا جس پر سماجی اور سیاسی تنظیموں نے شدید ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔

جمعہ کو باراسات علاقے میں ہونے والے گینگ ریپ کے معاملے میں بھی عدالت نے پانچ ملزمان کو اتنی ہی سزا سنائی تھی۔

جنوری 2014 میں لابھپور میں پنچایت کی ہدایت پر 13 لوگوں نے 20 سال کی ایک قبائلی لڑکی کا گینگ ریپ کیا تھا۔

یہ لوگ لڑکی کے دوسرے کمیونٹی کے نوجوان کے ساتھ محبت کے خلاف تھے۔

پنچایت نے پہلے اس لڑکی کے اہل خانہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا لیکن جب اس لڑکی کے گھر والوں نے کہا کہ ان کے پاس اتنی بڑی رقم نہیں ہے تو پنچایت کے کہنے پر تیرہ لوگوں نے اس لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔