پکتیکا کے بازار میں کار بم دھماکہ، درجنوں ہلاک

،تصویر کا ذریعہ
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبے کے ایک سینيئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ ارگون ضلعے کے بازار میں ایک کار میں ہوا۔
جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت بازار میں بہت بھیڑ تھی اور لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ یہ دھماکہ ایک کار میں ہوا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ کئی زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ ارگون کو پکتیکا صوبے کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم وہاں حقانی نیٹ ورک کے جنگجوؤں کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم اس سے قبل پکتیکا صوبے میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع فوجی اڈے پر ’غیر ملکی‘ شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں شدت پسند اور پانچ افغان فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ابھی تک کسی گروہ نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں تورخم کے قریب نیٹو کے سپلائي اڈے پر ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے نیٹو فورسز جانے کا اعلان کر چکی ہیں۔







