چین میں چیئرمین ماؤ کی 150 ویں سالگرہ

چین میں جدید چین کے بانی رہنما ماؤ زے تنگ کی 120ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
چین کے صدر اور وزیراعطم سمیت ملک کی حکمراں جماعت کیمونسٹ پارٹی کی اعلیٰ پولیٹوبرو سینڈنگ کمیٹی کے ارکان نے بیجنگ کے تیانامین سکوائر میں واقع ماؤ زے تنگ کی یادگار پر حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
چین کے وسطی صوبے ہینان میں ماؤ زے تنگ کے آبائی شہر شوشان میں رات تک ہزاروں افراد قطاروں میں کھڑے رہے تاکہ چینی رہنما کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اطلاعات کے مطابق آتش بازی کا مظاہرہ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔
دوسری جانب چین کے سرکاری اخبار کے صفحہ اول پر ماؤزے تنگ کی سالگرہ کا کوئی ذکر نہیں تھا تاہم دوسرے صفحات پر ماؤ زے تنگ کی تعریف میں لکھا گیا کہ وہ ’عظیم محب وطن اور ہیرو‘ تھے۔
اس کے علاوہ اداریہ بھی ماؤ زے تنگ پر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ماؤ کا’یاد گار دن منانا‘یہ ہے کہ ان کے جانشینوں کی جانب سے شروع کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
عوامی جمہوریہ چین کے بانی ماؤ زے تنگ سنہ 1976 میں انتقال کر گئے تھے اور چیئرمین ماؤ کو جدید چین کا بابائے قوم سمجھا جاتا ہے حالانکہ ان کی قیادت میں معاشرتی انقلاب میں بڑی بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں ہوئی تھیں جن کی وجہ سے چین میں دس برس تک افراتفری اور بدامنی کا دور رہا اور لاکھوں چینی ہلاک ہوئے۔
چین میں سال 1978 سے اصلاحات کا عمل شروع ہونے کے بعد سے چینی رہنما ماؤ زے تنگ کی کامیابیوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی زیادہ تر پالیسیوں سے فاصلہ رکھتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







