آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کا حملہ: ایک پولیس افسر ہلاک، چار زخمی
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ایک گرینیڈ حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے جمعے کی دوپہر پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس کی مشترکہ ٹیم کو ضلع بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے قریب نشانہ بنایا۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس کی مشترکہ ٹیم گشت پر تھی جب ان پر نامعلوم افراد نے گرینیڈ سے حملہ کیا جس میں ایک نیم فوجی اہلکار اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زُبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد وسیع علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ’تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور اس حملے کے تمام کوائف اور پس منظر کا پتا لگایا جائے گا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ کشمیر میں گزشتہ برس 179 عسکریت پسند، پولیس اور فورسز کے 43 اہلکار اور 35 عام شہری مسلح تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ سال عسکریت پسندوں کے 646 اعانت کار گرفتار کیے گئے جبکہ 128 نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے۔